🌿🌹شب برات کے حوالے سے چند اہم مَدَنی پھول🌹🌿
1⃣*مغرب کے بعد چھ نوافل*
2⃣*دعائے نصف شعبان المعظم*
*3⃣سال بھر جادو سے حفاظت*
4⃣*شبِ براء ت اور قبروں کی زیارت*
5⃣*قَبر پر موم بتیاں جلانا*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🌿🌹مغرب کے بعد چھ نوافل🌹🌿
*مغرِب کے فَرض و سنّت وغیرہ کے بعد چھ۶ رَکْعَت خُصُوصی نوافِل ادا کرنا معمولاتِ اولیا ئے کرام رَحِمَھُمُ اللہُ تعالٰی سے ہے۔ مغرِب کے فَرض وسنَّت وغیرہ ادا کر کے چھ۶ رَکْعَت نفل دو۲ دو۲ رَکْعَت کر کے ادا کیجئے۔پہلی دو۲ رَکْعَتیں شروع کرنے سے قَبل یہ عَرض کیجئے: یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ان دو۲ رَکْعَتوں کی بَرَ کت سے مجھے درازیئ عُمربِالْخَیر عطا فرما۔دوسر ی دو۲ رَکْعَتیں شُروع کرنے سے قَبل عَرض کیجئے: یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ان دو۲ رَکْعَتوں کی بَرَ کت سے بلاؤں سے میری حفاظت فرما ۔ تیسری دو۲ رَکْعَتیں شروع کرنے سے قَبل اِس طرح عَرض کیجئے: یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ان دو۲ رَکْعَتوں کی بَرَ کت سے مجھے صِرف اپنا مُحتاج رکھ اور غیروں کی مُحتاجی سے بچا ۔ ہردو۲ رَکْعَت کے بعداکیس۲۱ بار قُل ھُوَاﷲ یا ایک بار سُورہ یاسین پڑھئے بلکہ ہو سکے تو دو۲ نوں ہی پڑھ لیجئے ،یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک اسلامی بھائی یاسین شریف بُلند آواز سے پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے سُنیں، اِس میں یہ خیال رکھئے کہ دوسرا اِس دَوران زَبان سے یا سین شریف نہ پڑھے۔ اِ ن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ رات شُروع ہوتے ہی ثواب کا اَنبارلگ جائے گا۔ ہر بار یا سین شریف کے بعد دُعائے نصف شَعبان بھی پڑھئے*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🌿🌹دعائے نصف شعبان المعظم🌹🌿
*بِسم اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
*اَلّٰلھُمَّ یَا ذَا الْمَنِّ وّلَایُمَنُّ عَلَیْہِ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ؕ یَا ذَا الطَّوْلِ وَالاَنْعَامِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ظَھْرُاللَّاجِیْنَ ؕ وَجَارُ الْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَاَمَانُ* *الْخَائِفِیْنَ*
*اَللّٰھُمَّ اِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِیْ عِنْدَكَ فِیْ اُمِّ الْكِتٰبِ شَقِیًّا اَوْ مَحْرُوْمًااَوْمَطْرُوْدًااَوْ مُقْتَرًّاعَلَیَّ فِی الّرِزْقِ فَامْحُ اَللّٰھُمَّ بِفَضْلِكَ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِی وَطَرْدِیْ وَقْتِتَارِ رِزْقِیْ ؕ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَكَ فِی اُمِّ الْكِتٰبِ سَعِیْدًا مَّرْزُوْقًا مُوَفَّقًالِلْخَیْرَاتِ ؕ فَاِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فِیْ كِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ ؕ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّكَ الْمُرْسَلِ یَمْحُوْا اللہُ مَا یَشَاءُ وَیُثْبِتُ وَ عِنْدَہ اُمُّ الْكِتٰبِo اِلٰھِی بِالتَّجَلِّی الْاَعْظَمِ فِی لَیْلَۃِالنِّصْفِ مِنْ شَھْرِ شَعْبَانَ الْمُكَرَّمِ الَّتِیْ یُفْرَقُ فِیْھَا كُلُّ اَمْرٍحَكِیْمٍ وَیُبْرَمُطاَنْ تُكْشَفُ عَنَّامِنَ الْبَلَآءِ وَالْبَلَوَ آءِ مَا نَعْلَمْ طوَاَنْتَ بِہ اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَكْرَامُ ؕ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَ اَصْحَابِہ وَسَلَّمْ*
*وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن*َ o
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🌿🌹سال بھر جادو سے حفاظت🌹🌿
*شَعبانُ الْمُعَظَّم کی پندَرَہْو یں رات بَیری(یعنی بَیر کے درخْت)کے سات پَتّے پانی میں جوش دیکر (حسبِ ضَرورت سادہ پانی ملا کر)غُسل کریں اِن شاءَ اللہُ العزیز عَزَّوَجَلَّ تمام سا ل جادو کے اَثَر سے محفوظ رہیں گے۔ (اسلامی زندگی ص۱۱۳)*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🌿🌹شبِ براء ت اور قبروں کی زیارت🌹🌿
*اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رِوایَت فرماتی ہيں،میں نے ایک رات سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نہ دیکھا تو بقیعِ پاک میں مجھے مِل گئے ۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھ سے فرمایا،کیا تمہیں اِس بات کا ڈر تھا کہ اللہ اور اس کا رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمہاری حق تَلَفی کریں گے۔میں نے عرض کی،یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! میں نے خيال کیا تھا کہ شاید آپ اَزواجِ* *مُطَہَّرات(مُ۔طَہْ۔ہَرات)میگں سے کسی کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے ۔تو آقائے دوجہان رحمتِ عالمیان ، مدینے کے سلطان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا،''بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرَہویں ۱۵ را ت آسمانِ دُنیا پر تجلّی فرماتا ہے ،پس قَبیلہِ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گُنہگاروں کو بَخش دیتا ہے۔ ''(ترمِذی ج۲ص۱۸۳حدیث ۷۳۹)
🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹
No comments:
Post a Comment