ایک سخص اکثر ایک بوڑھی عورت سے سنگترے خریدا کرتا تھا ,وزن و پیمائش اور قیمت کی ادا ئیگی سے فارغ ہوکر وہ سنگترے کو چاک کرتا اور ایک دانہ اپنے منھ میں ڈال کے شکایت کرتا کہ یہ تو کھٹے ہیں ....اور یہ کہہ کے وہ سنگترہ اس بوڑھی عورت کے حوالے کر دیتا..... وہ بزرگ عورت ایک دانہ چکھ کے کہتی " یہ تو با لکل میٹھا ہے" مگر تب تک وہ خریدار اپنا تھیلہ لیکے وہا ں سے جا چکا ہوتا ہے....اسشخص کی زوجہ بھی ہر بار اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی ....اس کی بیوی نے پوچھا" جب اس کے سنگترے ہمیشہ میٹھے ہی نکلتے ہیں تو یہ روز کا ڈرامہ کیسا" اس شخص نے مسکرا کے جواب دیا " وہ بوڑھی ماں میٹھے سنگترے ہی بیچتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے وہ خود اس کو کھانے سے محروم ہیں ...اس ترکیب سے میں ان کو ایک سنگترہ بلا کسی قیمت کے کھلانے میں کامیاب ہو جا تا ہوں ...بس اتنی سی بات ہے"
اس بوڑھی عورت کے سامنے ایک سبزی فروش عورت روزانہ یہ تماشہ دیکھتی تھی ......سو وہ ایک دن پوچھ بیٹھی " یہ آدمی روزانہ تمہارے سنگترے میں نقص نکال دیتا ہے اور تم ہو کہ ہمیشہ ایک زائد سنگترہ وزن کرتی ہو...کیا وجہ ہے ?" یہ سن کے بوڑھی عورت کے لبوں پر مسکراھٹ کھیل گئی اور وہ گویا ہوئی " میں جانتی ہو ں کہ وہ ایسا مجھے ایک سنگترہ کھلانے کے لیے کرتا ہے اور وہ یہ سوچ بیٹھا ہے کہ میں اس سے بیگانہ ہوں , میں کبھی زیادہ وزن نہیں کرتی ...یہ تو اسکی محبت ہے جو ترازو کے پلے کو بوجھل کر دیتی ہے " . محبت اور احترام کی مسرتیں ان چھوٹے چھوٹهے میٹھے دانو ں میں پنہاں ہیں .... سچ ہے کہ محبت کا صلہ بھی محبت ہے .
Sunday, July 24, 2016
Bodhi Santre Bechne wali aurat
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment