🔮شب معراج🔮
ایک نیکی سوسال کی نیکیوں کے برابر!
رَجَب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ہے اور وہ رجب کی ستائیسویں شَب ہے ۔جو اس میں بارہ رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتِحہ اورکوئی سی ایک
سُورت اور ہر دو رکْعت پر اَلتَّحِیّاتُ پڑھے اور بارہ پوری ہونے پر سلام پھیرے ، اس کے بعد۱۰۰بار یہ پڑھے: سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَر ، اِستِغفار سو بار،دُرُودشریف سوبارپڑھے اوراپنی دنیاوآخِرت سے جس چیز کی چاہے دعاء مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی سب دُعائیں قَبو ل فرمائے سوائے اُس دُعاء کے جوگُناہ کے لئے ہو۔
(شُعَب الایمان ج۳ص۳۷۴حدیث۳۸۱۲)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖
🔮یوم معراج 🔮
۲۷ ویں کا روزہ دس برس کے گناہوں کا کفارہ
میرے آقا اعلیٰحضرت،اِمامِ اَہلسنّت، ولئ نِعمت، عظیمُ البَرَکت،عظيم المَرْتَبت،پروانہِ شمعِ رِسا لت، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت،حامئ سنّت،ماحِئ بِدعت، عالِمِ شَرِيْعَت ، پير طريقت،باعثِ خَير وبَرَکت، حضرتِ علامہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں کہ فوائد ہناد میں حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے کہ نبیِّ کریم،رءُ وْفٌ رَّحیم علیہ الصلوٰۃ والسلام''نے ارشاد فرمایا:ستائیس رجَب کو مجھے نُبُوَّت عطا ہوئی جو اِس دن کا روزہ رکھے اور اِفطار کے وَقْت دُعا کرے دس برس کے گناہوں کا کَفّارہ ہو۔''
(فتاویٰ رضویہ تخریج شدہ ج۱۰ص۶۴۸)
No comments:
Post a Comment